اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے معاملے

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کہ آج 102 مریض سامنے آئے ہے۔

By

Published : Jun 20, 2020, 11:35 AM IST

اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے  معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے معاملے

اورنگ آباد میں اب تک کل کورونا کے 3340 مریض سامنے آئے ہیں، 179 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1781 صحت یاب ہوکرگھر روانہ ہوئے ہیں۔

ضلع میں کورونا مثبت کے مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3340 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

کوڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومنے ۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلے سوشل ڈسپنسنگ رکھیں گھرسے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر نکلے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہے ساتھ ہی انتظامیہ کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہیں اور وہاں پر سینیٹائزیشن کا بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details