اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر پولیس نے بلیٹ موٹر سائیکل سوار پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ اکثر افراد سائلنسر تبدیل کر لیتے ہیں۔ انتہائی بلند آواز میں سائیلنسر اور اس میں فائرنگ کی مانند آواز کرنے والا سائیلنسر لگا کر آواز آلودگی میں اضافہ، کچھ مہینوں پہلے اورنگ آباد شہر کے گوپال ٹی علاقہ میں انتہائی زور دار آواز کے بعد ایک فرد نے ڈائل 112 پر فون کرتے ہوئے فائرنگ کی اطلاع دی تھی۔
پولس نے فوری موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کی اس دوران مذکورہ آواز بلیٹ موٹر سائیکل کے سائلنسر کی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ کچھ روز قبل پیش آئے واقعہ کے بعد شہر پولس نے پٹانے بجانے والے بلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ شہر کے سٹی چوک پولس نے بارہ اور ایم آئی ڈی سی والوج پولس نے تیس بلیٹ موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔
مذکورہ مہم آئندہ بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بلیٹ موٹر سائیکل خرید لینے کے بعد اکثر افراد سائلنسر تبدیل کر لیتے ہیں۔ انتہائی بلند آواز میں سائیلنسر اور اس میں فائرنگ کی مانند آواز کرنے والا سائیلنسر لگا کر آواز آلودگی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔