اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کتاب کی رسم اجراء کی تقریب کا انعقاد - اورنگ آباد کی خبریں

معروف تاریخ داں اور متعدد کتابوں کے مؤلف ڈاکٹر مرزا محمد خضر کی نئی کتاب ’’ تاریخ کے دریچے سے ‘‘ کا اجرا اورنگ آباد میں عمل میں آیا۔

اورنگ آباد: کتاب کی اجرائی تقریب منعقد
اورنگ آباد: کتاب کی اجرائی تقریب منعقد

By

Published : Oct 23, 2021, 3:32 PM IST

Updated : Oct 23, 2021, 3:39 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈاکٹر مرزا محمد خضر کی نئی کتاب’’ تاریخ کے دریچے سے‘‘ کی اجرائی تقریب عمل میں آئی۔

اورنگ آباد: کتاب کی اجرائی تقریب منعقد

اس اجرائی تقریب کی صدارت پرنسپل محمد شفیع نے کی۔ اس موقع پر ادیبوں اور دانشوروں نے تاریخ کے میدان میں ڈاکٹر مرزا محمد خضر کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی کاوشوں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی کتابی سلسلے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔

اس ادبی تقریب میں معروف ادیب و دانشور ڈاکٹر ارتکاز افضل، ماہر تعلیم احمد اقبال، ڈاکٹر عبدالعظیم اور ڈاکٹر رفیع الدین ناصر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔

"تاریخ کے دریچے سے" نامی یہ کتاب یوں تو دولت آباد کی تاریخ کو اجاگر کرتی ہے لیکن اس میں اس دور کے فنون لطیفہ اور تہذیب وثقافت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Last Updated : Oct 23, 2021, 3:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details