مہاراشٹر اسمبلی میں او بی سی اور مراٹھا ریزرویشن معاملے میں ہنگامہ آرائی کی پاداش میں بارہ ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف بی جےپی کے سینکڑوں کارکنوں نے اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا۔ اور ریاست کی اتحادی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔
اورنگ آباد: بی جے پی نے ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا - مہاراشٹر کی خبریں
سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سمبھاجی پوار کا کہنا ہیکہ بی جے پی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے باوجود انھوں نے احتجاج کیا۔ اس لیے ان کے خلاف حکم امتناع کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مالیگاؤں: آصف شیخ کی قیادت میں ٹرک مالکان نے ایڈیشنل ایس پی سے کی ملاقات
بی جے پی رہنماوں نے ادھو ٹھاکرے حکومت پر عوام مخالف اقدام کا الزام عائد کیا۔ اور مراٹھا، او بی سی تحفظات کے لیے راستے پر اترنے کا انتباہ دیا۔ اورنگ آباد میں کورونا وبا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سمبھاجی پوار کا کہنا ہیکہ بی جے پی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے باوجود انھوں نے احتجاج کیا اس لیے ان کے خلاف حکم امتناع کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔