اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: 8 ماہ بعد مساجد میں جمعہ کی نماز ادا

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کا باضابطہ اہتمام کیا گیا۔ گذشتہ 20 مارچ کو کورونا وبا کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے مساجد کو بند کردیا گیا تھا۔

Aurangabad: After 8 months, Friday prayers were offered in mosques
اورنگ آباد: 8 ماہ بعد مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی

By

Published : Nov 20, 2020, 10:52 PM IST

مہاراشٹرا میں تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا۔ تقریباً 8 ماہ بعد آج ریاست کی مساجد میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمان جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوئے۔ 8 ماہ بعد جمعہ کی نماز پڑھنے کا موقع ملنے کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اورنگ آباد: 8 ماہ بعد مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی

مہاراشٹر میں ریاست حکومت نے 16 نومبر سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج پہلا جمعہ تھا۔ جمعہ کی نماز کا مساجد میں باضابطہ اہمام کیا گیا۔ مساجد میں روح پور مناظر دیکھے گئے۔

اورنگ آباد: 8 ماہ بعد مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی

نماز جمعہ کی مناسبت سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی تاریخی جامع مسجد میں تمام تراحتیاطی اقدامات کیے گئے جن میں ماسک، سینیٹائزر اور درجہ حرارت کی جانچ شامل تھی۔ نماز جمعہ کے دوران جسمانی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا۔ نماز سے قبل بار بار مصلیان سے اپیل کی گئی کہ وہ دوری بنائے رکھے۔ نماز کے بعد ملک اور دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔طویل عرصہ کے بعد اللہ کے گھر میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہونے کے بعد مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اورنگ آباد: 8 ماہ بعد مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details