اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ضلع انتظامیہ کی علما اکرام کے ساتھ میٹنگ - رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

اورنگ آباد شہر کورونا وائرس کی زد میں آچکا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ جنگی پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے تاہم انتظامیہ کو کامیابی نہیں مل پا رہی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

میٹنگ میں کورونا سے تحفظ کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا
میٹنگ میں کورونا سے تحفظ کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا

By

Published : Apr 29, 2020, 8:08 PM IST

شہر میں کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات اسی وقت کامیاب ہوں گے جب انتظامیہ کو عوام کا بھی تعاون حاصل ہوگا لہذا صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے اور اپنے اہل خانہ سمیت دیگر افراد کی زندگیوں کو بچانے کا کام کریں۔

اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی علما اکرام و دانشوران کے ساتھ میٹنگ

اس طرح کی جذباتی اپیل اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے علماء اکرام و دانشوران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کی۔

شہر میں کورونا کے معاملات کے بعد ڈویژنل کمشنریٹ میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ کی صدارت ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے کی جبکہ میٹنگ میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل، کلیکٹر ادھو چودھری، پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد اور کورونا سے متاثر علاقوں کے سماجی خدمت گاران اور علماء و دانشور طبقہ شریک تھا۔

میٹنگ میں کورونا سے تحفظ کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ رمضان کو دیکھتے ہوئے پہلے اورنگ آباد میں دو وقت خریداری کے لیے مختص کیا گیا تھا لیکن کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے شہر میں لاک ڈاون کے اوقات میں توسیع کی گئی۔

صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک شہریان کو خریداری کی سہولت دی گئی ساتھ ہی سہ پہر تین بجے سے شام پانج بجے کی خریداری پر عارضی روک لگائی گئی اب صرف صبح کے وقت ہی بازار سے خریداری ممکن ہو سکے گی۔

کورونا سے متاثر علاقوں کے ذمہ داران کی نے بھی شرکت کی

اورنگ آباد پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے شہر میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صبح سات بجے سے لیکر گیارہ بجے تک بازار کھلے رکھنے کرنے کی اجازت دی ہےاور شہریان سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details