ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا ویکسینیشن میں تیزی Acceleration Of Covid Vaccine کے لیے ضلع کلیکٹر نے فیصلہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے ویکیسن نہیں لیا ہے، ان لوگوں سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے۔ اسی کے تحت شہر میں میونسپل کارپوریشن کے دستے نے کروائی کرتے ہوئے 37 لوگوں سئ 500 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد کے ضلع کلیکٹر نے ٹاسک فورس میٹنگ میں کورونا ویکسینیشن کو فروغ دینے کے لیے تعزیری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان سے 500-500 روپے وصولہ جائے۔ جس سے لوگ جرمانہ کے ڈرس ویکسین لگوائے۔ اس کے لیے15 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔