مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
خطہ کے ہیلتھ افسران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع بیڈ رہا جہاں آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہو گئی۔
اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 18 کیسز سامنے آئے اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔