ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ نئے معاملات میں 18 مرد اور 10خواتین ہیں
اورنگ آباد میں کورونا کے 28نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 1487 ہوئی - اورنگ آباد میں کورونا وائرس
مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ہفتہ کی صبح عالمی وبا کووڈ ۔19 کے 28 نئے معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ اس ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1487 ہوگئی ہے جبکہ ضلع میں اس انفکشن سے اب تک 69 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 28نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 1487 ہوئی
۔ انہوں نے بتایا کہ بھوانی نگر اورجونامونگھا میں پانچ نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اسکے بعد عثمان پورہ میں چار، اولڈ بازار، سرانا نگر،نارلی باغ،شوشنکر کالونی اور روشن گیٹ کمپلکس میں دو ۔دو اورمظفر نگر، ہڈکو، وینکٹیش نگر، حملواڑی،نیو واستی جونابازار،منجیت نگر، آل انڈیا ریڈیو کمپلکس،شیواجی نگر، رحمانیہ کالونی، نرے گاؤں علاقہ اور نیائے نگرمیں ایک۔ایک مریض ملا ہے۔
ضلع میں اب تک 937 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 481 لوگ ابھی زیرعلاج ہیں۔