ارنب گوسوامی نے پالگھر میں دو سادھوؤں کو پیٹ پیٹ کر قتل سے متعلق اپنے ایک پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی پر تبصرہ کیا تھا جس کے پیش نظر ان کے خلاف معاملات بھی درج ہوئے ہیں۔
ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر پر حملہ، دو افراد گرفتار
ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور ان کی اہلیہ پر گزشتہ شب ممبئی میں حملہ کیا گیا، اس سلسلے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ارنب پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ارنب گوسوامی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی صحافی پر حملہ کرنا انتہائی بدقسمتی کی بات اور قابل مذمت ہے، یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے، پولیس اس پر کارروائی کررہی ہے۔