اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: معمولی تنازعہ کے سبب 19 سالہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں قلعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع چندنپوری گیٹ پرگزشتہ روز ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ رات 12 بجے کے درمیان چندنپوری گیٹ خانقاہ اشرفیہ مسجد کے پاس چار افراد نے مل کر متاثرہ لڑکا انصاری ضیاء الرحمٰن (19) پر معمولی تنازعہ کے سبب قاتلانہ حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔

مالیگاؤں: معمولی تنازعہ کے سبب 19 سالہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ
مالیگاؤں: معمولی تنازعہ کے سبب 19 سالہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ

By

Published : Jun 22, 2021, 8:23 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 9:02 AM IST

پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے کے درمیان چندنپوری گیٹ خانقاہ اشرفیہ مسجد کے پاس چار افراد نے متاثرہ لڑکا انصاری ضیاء الرحمٰن (19) پر معمولی تنازعہ کے سبب قاتلانہ حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔

وہیں عینی شاہدین کے مطابق زخمی نوجوان کو شہر کے شفاء ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

مالیگاؤں: معمولی تنازعہ کے سبب 19 سالہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ

اس تعلق سے متاثر کے والد لئیق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راجو (ریتی والا) ظہیر، ٹارزن اور جنید عرف کالیا نامی شخص متاثر ضیاءالرحمٰن کو ہمیشہ پریشان کیا کرتے تھے۔

انہوں نے تنازعہ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ضیاء الرحمٰن دیکھنے میں خوبصورت تھا۔ اسی بات کو لے کر ملزمین ہمیشہ تنازعہ کیا کرتے تھے اور پھر موقع دیکھ کر ضیاء الرحمٰن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا۔

لئیق احمد کے مطابق قلعہ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج سے تفصیلات اور دفعات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انتطار کرنے کے لئے کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انڈیا بوٹک شو روم پر کارروائی

Last Updated : Jun 22, 2021, 9:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details