اردو

urdu

ETV Bharat / state

Asma Jamadar پانچ ہزار سے شروع کیا گیا مصالحوں کا کاروبار دو کروڑ تک پہنچ گیا

اورنگ آباد میں رہنے والی اسماء جمادار نے پانچ ہزار روپئے میں اپنی انگوٹھی گروی رکھ کر مصالحے بناکر بازاروں میں فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا تھا جو آج کروڑوں روپے کے کاروبار میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اورنگ آباد میں آج اسما کا شمار کامیاب ترین کاروباریوں میں ہوتا ہے۔

پانچ ہزار سے شروع کیا گیا مصالحوں کا کاروبار دو کروڑ تک پہنچ گیا
پانچ ہزار سے شروع کیا گیا مصالحوں کا کاروبار دو کروڑ تک پہنچ گیا

By

Published : Mar 9, 2023, 6:11 PM IST

پانچ ہزار سے شروع کیا گیا مصالحوں کا کاروبار دو کروڑ تک پہنچ گیا

اورنگ آباد:ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہوگی لیکن کیا اپنے سنا ہے کہ ایک عورت کی کامیابی کے پیچھے مرد کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔ ایسے ہی کچھ اسماء جمادار کے ساتھ ہوا ہے۔ اسماء نے پانچ ہزار روپے میں اپنی سونے کی انگوٹھی گروی رکھ کر مصالحے کا کاروبار شروع کیا تھا آج ان کی خود کی ایک مصالحے کی کمپنی ہے جس کی قیمت آج دو کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ اسماء جمادار کا کہنا ہے کہ سماج میں جو کم پڑھی لکھی خواتین ہوتی ہیں انہیں خود کی کمائی کا موقع ملنا چاہیے جس سے وہ اپنا گھر اچھے سے چلا سکیں۔ اسی سوچ سے آگے بڑھتے ہوئے اسماء جمادار نے اورنگ آباد شہر میں پانچ ہزار روپئے میں اپنی انگوٹھی گروی رکھی تھی۔ اس پانچ ہزار روپے میں انہوں نے کھانے کے مصالحے کا ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا جس میں وہ کولہاپوری مصالحوں کا ٹیسٹ لوگوں کو دینا چاہتی تھی۔

اُس وقت اسماء اپنے گھر میں ہی مصالحے ہاتھوں سے بناتی تھی جو کچھ ہی سالوں میں لوگوں کو اتنا پسند آنے لگا کہ ان کا کاروبار بڑا ہو گیا۔ اب اسماء نے اورنگ آباد کی چکل تھانہ علاقے میں ایک چھوٹا سا کارخانہ شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن شوہر اور بچوں کی مدد سے سبھی چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ سامنا کیا ۔اس راہ میں درپیش تمام مسائل حل کئے ۔اس کے بعد چھوٹی سی کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ شروعات میں وہ پیدل ہی پورے شہر میں مصالحے فروخت کرتی تھی۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی ہوا کرتے تھے۔ اُس دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل بھی گیا۔ موجودہ دور میں لوگوں کی لائف اسٹائل بہت بدل چکی ہیں۔میاں بیوی دونوں ہی نوکری پر جاتے ہیں۔ ان کے پاس مصالحہ بنانے کا وقت نہیں ہے ۔اس لئے وہ بازاروں سے تیار مصالحے لے کر آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Uzma Naheed Sponsoring 30,000 Women: تیس ہزار خواتین کی کفالت کرنے والی عظمیٰ ناہید

اسماء کے مصالحے کے ذائقوں نے شہر ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں آج اپنی ایک پہچان بنائی ہے ۔ اسماء کی کمپنی میں آج پچاس سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔ وہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار دے رہی ہیں۔ اسماء کا کہنا ہے کہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو ان کی کمپنی کے مصالحے کی کاپی کر کے انہیں مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔اس سے ان کی کمپنی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details