نلنگا تعلقہ میں کیسرشرڈی پولیس اسٹیشن حدود میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد کا کورنٹائن مسئلہ پر قتل کردیا گیا۔
کورنٹائن کا مشورہ دانے والے دو افراد کا قتل پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاہاجی پٹیل اور وائبھو پٹیل کے طور پر جبکہ ودیامن برامدے کی اہم ملزم کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔
کورنٹائن کا مشورہ دانے والے دو افراد کا قتل اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور برامدے ممبئی سے یہاں آیا تھا، تاہم پٹیل خاندان نے اسے گھر پر ہی کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
کورنٹائن کا مشورہ دانے والے دو افراد کا قتل قبل ازیں کورونا سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنے کےلیے گاؤں میں ایک کیمپ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں وبا کو روکنے سے متعلق کئی اہم جانکاریاں دی گئی تھیں۔
گاؤں میں ایک چیک پوسٹ قائم کیا گیا جس پر دو لوگوں کو تعینات کیا گیا جبکہ یہ لوگ دوسرے علاقوں سے گاؤں میں داخل ہونے والے افراد کو ’ہوم کورنٹائن‘ کا مشورہ دیا کرتے تھے اور ان لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو بھی یہی مشورہ دیا لیکن ٹرک ڈرائیور برامدے کو غصہ آگیا اور اس نے ایک ساتھی کے ساتھ ملکر ان دونوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا۔
سنیجر اور اتوار کی رات موقع پا کر ملزم نے سورہے شاہاجی پٹیل اور وائبھو پٹیل پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔
لاتور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمت راؤ جادھو نے بتایا کہ پٹیل خاندان نے ٹرک ڈرائیور کے بشمول چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقع واردات سے قتل میں استعمال ہونے والی چیزوں کو ضبط کیا گیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔