اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram 2022: ممبئی میں عاشورہ کا جلوس اختتام پزید - ممبئی میں بڑے پیمانے پرعزداروں نے جلوس کا اہتمام کیا

گذشتہ تین برسوں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب محدود پیمانے پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا، ممبئی کے زینبیہ امام باڑے سے برآمد ہونے والا تاریخی اور روایتی جلوس بھینڈی بازار محمد علی روڑ سے ہوتا ہوا رحمت آباد امام باڑے پر اختتام پذیر ہوا۔ A large procession was organized by the devotees in Mumbai

جلوس عاشورہ
جلوس عاشورہ

By

Published : Aug 10, 2022, 12:24 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ جلوسِ عاشورہ نکالاگیا، جلوسِ عاشورہ میں لاکھوں کی تعداد میں عزادارانِ نے شرکت کرتے ہوئے شہادتِ امام عالی مقام و اہل بیت کا غم منایا اور ماتم کیا، اس موقع پر ممبئی پولیس نے جلوسِ عاشورہ کے راستوں پر سخت سیکورٹی کا انتظام کیا تھا۔

جلوس عاشورہ

A large procession was organized by the devotees in Mumbai

تین برسوں کے بعدممبئی میں جلوس عاشورہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ گذشتہ تین برسوں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب محدود پیمانے پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا، ممبئی کے زینبیہ امام باڑے سے برآمد ہونے والا تاریخی اور روایتی جلوس بھینڈی بازار محمد علی روڑ سے ہوتا ہوا رحمت آباد امام باڑے پر اختتام پذیر ہوا۔ اس تاریخی جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی اور خاندانِ اہل بیت سے نصرت و محبت کا اظہارکیا۔ ممبئی کے اس تاریخی جلوس عاشورہ میں ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

عَلم پرچم،شبیہات، ماتم،نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں سے جلوس گونج اٹھا تھا۔ بوڑھے، بچے، مردوخواتین اور نوجوان اور ہر عمر کے افراد نے اس میں شرکت کی اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔


مزید پڑھیں:ممبئی: محرم کا جلوس پولیس کی نگرانی میں نکالا گیا

ممبئی پولیس نے بھی جلوسِ یوم عاشورہ کیلئے تحفظ کے پختہ انتظامات کئے تھے، اور اسی کے ساتھ جلوس کے راستوں اور چوک چوراہوں پر پولیس کی نفری تعینات تھی۔ پولیس نے جے جے فلائی اوور سمیت کئی راستوں کو بند کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details