آشا ورکرز ایک طرح سے دیہی علاقوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دیتی ہیں۔ انھیں حکومت کی جانب سے ماہانہ رقم دی جاتی ہے لیکن پچھلے دس برسوں سے آشا ورکرز کو دی جانے والی رقم میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
آشا ورکرز کا احتجاج۔ویڈیو
قبائلی علاقوں میں طبی سہولیات کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کا کام کرنے والی خواتین کو ریاستی حکومت نے آشا ورکر کا درجہ دیا ہے۔
آشا ورکرز کا احتجاج
تین ہزار سے زائد آشا ورکرز آج بھی محض دو ہزار روپے ماہانہ پر کام کر رہی ہیں۔
حکومت سے بار بار مطالبے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہونے کی صورت میں اورنگ آباد ضلع کی آشا ورکرز نے ضلع پریشد دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔'
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:02 AM IST