اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے - این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک

این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک نے الزام عائد کیا کہ منشیات پارٹی کیس میں آرین خان کی گرفتاری میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کا ہاتھ ہے۔ یہ گرفتاری جعلسازی ہے۔

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے
آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے

By

Published : Oct 6, 2021, 7:31 PM IST

ڈرگس پارٹی معاملے میں انتہائی عجیب و غریب موڑ سامنے آیا جب نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نے آرین خان کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے ڈرگس پارٹی کیس میں آرین خان کی گرفتاری پر سوال اٹھایا ہے اور اسے جعل سازی قرار دیا ہے۔

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے

نواب ملک نے اسے اداکار شاہ رخ خان کو پھنسانے اور بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس شخص نے آرین خان کو پکڑا وہ این سی بی کا افسر نہیں بلکہ بی جے پی لیڈر تھا۔

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے

این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے ڈرگس پارٹی کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر سوال اٹھایا اور اسے جعلسازی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کرائم رپورٹر کو معلومات دی جارہی تھی کہ اگلا ہدف اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے

این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے الزام عائد کیا کہ جس شخص نے آرین خان کو کارڈیلیا کروز میں ڈرگس پارٹی کے دوران پکڑا ہے وہ این سی بی افسر نہیں بلکہ بی جے پی لیڈر تھا۔

نواب ملک نے کہا کہ 2 اکتوبر کو کارڈیلیا کروز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے چھاپے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 'نائب صدر' سمیت دو پرائیویٹ افراد شامل تھے۔

آرین خان کو گرفتار کروانے میں بی جے پی لیڈر کا نام آیا سامنے

مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے مزید کہا کہ 'بی جے پی لیڈر منیش بھانوشالی اور 'پرائیویٹ جاسوس' کِرن پی گوساوی کو ملزمین کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا جس میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور ارباز مرچنٹ بھی شامل تھے۔

نواب ملِک نے کہا کہ بھانوشالی نے وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کے علاوہ موجودہ اور سابق مرکزی اور ریاستی وزراء اور دیگر سینیئر بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

نواب ملک نے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ منیش بھانوشالی اور کرن پی گوساوی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

نواب ملک نے اس پورے معاملے میں بی جے پی اور این سی بی سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ یہ دونوں افراد کون ہیں اور انہیں کروز پر چھاپے میں کیوں دیکھا گیا۔ یہ دونوں افراد فرضی ہیں اور این سی بی کا چھاپہ صرف تشہیر کے لیے دھوکہ تھا۔ ان دونوں کا بی جے پی سے کیا تعلق ہے؟

نواب ملک نے مزید کہا کہ 'این سی بی کے عہدیداروں کو بی جے پی اور این سی بی کے درمیان تعلقات کو واضح کرنا چاہیے۔

این سی پی لیڈر کے ان الزامات نے این سی بی کی کارروائی پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی بی نے اتوار کی صبح کارڈیلیا کروز میں جاری ڈرگس پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details