اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقبول فدا حسین کے ساتھ کام کرچکے مصور کا فٹ پاتھ بنا مسکن - maqbool fida hussain

ممبئی چھترپتی شیوا جی ٹرمنس کے پاس فٹ پاتھ پر اپنی زندگی بسر کرنے والے دلال گپتا جنھیں داڑھی والے دادا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ اپنے وقت کے بہترین مصوروں میں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں۔

image
image

By

Published : Dec 2, 2020, 8:33 PM IST

ایک وقت تھا جب دلال گپتا کی بنائی ہوئی تصاویر باذوق افراد میں بیحد مقبول ہوا کرتی تھیں لیکن ایک حادثے نے ان کی رنگ برنگی زندگی کو بے رنگ کر دیا۔

دلال گپتا کہتے ہیں کہ ایک وقت میں دارالحکومت دہلی میں ان کی دکان ہوا کرتی تھی اور سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن ایک دن اچانک دکان مالک نے ان سے زبردستی دکان خالی کرادی۔

معاملہ کورٹ میں پہنچا لیکن انھیں کامیابی نہ مل سکی تب انھوں دہلی کو خیر آباد کہ دیا اور تلاش معاش کے لیے ممبئی کا رخ کیا۔ تب سے فٹ پاتھ ہی دلال گپتا کا مسکن بنا ہوا ہے اور یہاں لگی تصاویر ہی ان کی زندگی کا کل اثاثہ ہیں۔

مقبول فدا حسین کے ساتھ کام کرچکے مصور کا فٹ پاتھ بنا مسکن

مصور دلال گپتا کہتے ہیں کہ مصوری جیسے فن کے میدان میں ان کی طوطی بولتی تھی۔ مشہور مصور مقبول فدا حسین کے ساتھ وہ فریدآباد میں موجود اسٹوڈیو میں چار برس کام کر چکے ہیں یہی نہیں دہلی کی ہر آرٹ گیلری کے لوگ انھیں جانتے ہیں۔

دلال گپتا ہر طرح کی پینٹنگ کے فن میں مہارت رکھتے ہیں لیکن آج وہ کسمپرسی کے عالم میں اپنی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں کیونکہ فٹ پاتھ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والوں کی شاید ممبئی جیسے اس شہر میں کوئی قدر نہیں، یہی وجہ ہے کی ان کے ہاتھوں اپنی تصاویر بنانے والے لوگ کبھی کبھار ہی یہاں آتے ہیں۔

موجودہ وقت میں جب انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نے انقلاب برپا کر دیا ہے تو ایسے میں شاید ہاتھوں کی بنی تصاویر کی وہ اہمیت نہیں رہی جو ایک زمانے میں لوگ طویل انتظار کرنے کے بعد مصور سے بنوانے کے لیے اس علاقے میں آتے تھے۔

مصور دلال گپتا نے دہلی کو خیرباد کہ کر ممبئی جیسے شہر میں اپنی قسمت آزمانی چاہی لیکن یہاں بھی مایوسی نے ان کا دامن نہیں چھوڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details