اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2020, 5:36 PM IST

ETV Bharat / state

کووڈ-19 مریضوں کی مدد کا مثالی اقدام

ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف انڈیا کے چیرمین ارشد صدیقی نے کووڈ-19 سینٹر کے قیام کے لیے 30 ہزار اسکوائر فٹ کی وسیع وعریض عمارت بلا معاوضہ حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

کووڈ-19 مریضوں کی مدد کا مثالی اقدام
کووڈ-19 مریضوں کی مدد کا مثالی اقدام

کورونا وائرس کے باعث پھیلی وبائی صورتحال اور نتیجتاً ملک بھر میں لاگو کی گئی تالہ بندی (لاک ڈاؤن) کے باعث گزشتہ دو تین ماہ کے دوران عوامی زندگی اور تمام شعبہ ہائےحیات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ کوویڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بھی لگاتار اور بڑے پیمانے پر اضافہ ہو رہاہے۔ جس کے باعث مریضوں کے علاج کے لیے دواخانوں اور خصوصی طور پر کوویڈ-19 مراکز کی ضرورت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے، موجود مراکز ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال سے سبھی واقف ہیں ، اور اس طرح کے مزید مراکز کے قیام کی ضرورت کا احساس سب کو ہے ۔

کورونا وائرس کے سبب، پریشان غریب اور خستہ حال افراد کی مدد اور دلجوئی کے لیے کئی افراد اور تنظیمیں سامنے آئی ہیں۔اور مختلف طریقوں سے انکی مدد کی گئی ہے اور کی جا رہی ہے۔ تاہم مریضوں کے علاج کے لیے دواخانوں اور خصوصی طور پر کوویڈ-19 مراکز کے قیام کی ضرورت کو صرف ایک جیالے نے محسوس کیا۔ اور آگے برھ کر 30 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ،6 کروڑ روپیے مالیت کی اپنی ایک عمارت کوویڈ-19 مرکز کے قیام کے لیے حکومت کو بلا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بلالحاظ مذہب و ملت اور مکتبِ فکر، بے لوث عوامی خدمت انجام دینے والے اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمشہ پیش پیش رہنے والے، مشہور رفاعی و سماجی خدمت گار ، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف انڈیا کے چیرمین ارشد صدیقی نے سب سے پہلے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، بھیونڈی میں اپنی ایک عمارت اس مقصد کےلیے حکومت کو دی ہے جہاں جلد ہی ایک کوویڈ-19 کا مرکز قائم کیا جائےگا۔

کوویڈ -19 مرکز کے قیام کے لیے بلا معاوضہ اپنی عمارت دینے کے قابل قدر اور قابل تقلیلد عمل کے بارے میں تٖفصیل بتاتے ہوئے ارشد صدیقی نے یو این آئی کو بتایا کہ مہاراشٹڑا میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مختلف علاقوں میں نئے مراکز اور کوویڈ-19 کے لیے خصوصی دواخانوں کی ضرورت بڑے پیمانے پر محسوس کی جا رہی ہے۔ اسی طرح علاقے بھیونڈی میں بھی کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ کی قلت کا سامنا ہے اور قرنطینہ کرنے کے لیے بھی جگہ دستیاب نہیں ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ایک عمارت اس مقصد کے لیے حکومت کو دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ میئر پرتبھا پاٹل نے انھیں 11جون کو خط لکھ کر اسپتال کےلیے جگہ دینے کی اپیل کی تھی جس کے جواب میں انھوں نے پوگاوں میں تیس ہزار اسکوائرٹ فٹ پر قائم ایک عمارت جس میں 15 ہزرا اسکوائر فٹ کے بڑے بڑے ہال بنےہیں اسے دینے کی منظوری دی ہے۔

ارشد صدیقی کی جانب سے کی گئی اس پہل کے بعد اب جلد ہی اس عمارت میں کوویڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے کووڈ سینٹر کا کام شروع ہوجائے گا، یہ بھیونڈی اور اطراف کے باشندوں کےلیے راحت کی خبر ہے۔ اطلاع کے مطابق اس کام میں شعیب عرف گڈو، ولاس پاٹل اور کارپوریٹر اسماعیل مرچی وغیرہ کا تعاون بھی حاصل رہا۔

واضح رہے کہ ملک میں عوام کو جہاں بھی اور جب بھی ناگہانی آفت ومصیبت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ارشد صدیقی اور ان کی ٹیم انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پھیلی وبائی صورتحال کے دوران بھی ،ابتدا سے ہی ان کی تنظیم مصیبت زدگان کی مدد کرتی رہی ہے۔ اور اب کوویڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنی عمارت بلا معاضہ دینے کا جو کام کیا ہے،لائق تحسین اور قابل تقلید عمل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details