تھانے:مبینہ تبدیلیٔ مذہب معاملہ میں گرفتار شاہنواز مقصود خان نے پیر کو عدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے اسے اس وقت گرفتار کیا جب آن لائن گیمز کے دوران وہ بچوں کے ساتھ مذہب کے موضوع پر بات کر رہا تھا۔ جب جج نے اس سے پوچھا کہ انہیں کس الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، تو شاہنواز نے کہا کہ اسے اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے مذہب کے بارے میں چیٹ کر رہا تھا۔ شاہنواز پر سوشل میڈیا کے ذریعے نابالغ بچوں کو مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرنے کا الزام ہے۔
الزام ہے کہ شاہنواز نابالغ بچوں کے ساتھ آن لائن گیم کھیلتا تھا اور اس گیم کے ذریعے انہیں مسلم معاشرے کی روایات کے بارے میں بتاتا تھا۔ الزام ہے کہ گیم کے دوران کئی دنوں تک ملزم اور بچوں کے درمیان اسلام سے متعلق باتیں ہوتی رہیں۔ الزام ہے کہ اس دوران شاہنواز نے بچوں کو مبینہ طور پر ذاکر نائیک کی ویڈیو بھیجنے کا وعدہ کیا۔ وہیں غازی آباد پولیس نے ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا۔