اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام - یہ عوام کے لیے 24 گھنٹے مفت میں دستیاب رہے گا

اورنگ آباد میں تعمیر ملت تنظیم کی جانب سے لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام کیا گیا ہے، یہ ڈیپ فریزر مفاد عامہ کے تحت مسجد جمیل بیگ میں رکھا گیا ہے۔ یہ عوام کے لیے 24 گھنٹے مفت میں دستیاب رہے گا۔

arrangement of deep freezer for protection of corpses in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد: لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام

By

Published : Dec 17, 2020, 8:51 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لاشوں کی حفاظت کے لیے مسجد جمیل بیگ میں ڈیپ فریزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ضرورت مند بلامعاوضہ کسی بھی وقت اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جمیل مسجد کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ذات پات اور مذہب کی کوئی قید نہیں ہے اور انسانی بنیادوں پر خدمت کا عزم کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد: لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام

کورونا وبا کے دوران مہلوکین کی لاشوں کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا تھا۔ لاشوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے تعمیر ملت اورنگ آباد نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ تعمیر ملت کی اورنگ آباد شاخ نے دو ڈیپ فریزر کا انتظام کیا ہے، یہ ڈیپ فریزر مفاد عامہ کے تحت مسجد جمیل بیگ میں رکھے گئے ہیں۔

اورنگ آباد: لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام

یہ بھی پڑھیں: آگ متاثرین کو نئے راشن کارڈ کا تحفہ

تعمیر ملت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اہل خیر حضرات کے تعاؤن سے اس کام کو مکمل کیا گیا ہے اور اب یہ عوام کے لیے 24 گھنٹے مفت میں دستیاب رہے گا۔

اورنگ آباد: لاشوں کی حفاظت کے لیے ڈیپ فریزر کا انتظام

انسانی ضروریات کے تحت ذات مذہب کی کوئی قید نہیں ہے، ہر ضرورت مند اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تعمیر ملت اورنگ آباد شاخ فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details