عباس نقوی نے کہا کہ، 'ہم توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج 2021 کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے گی۔ بھارتی ایجنسیاں اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں۔'
آج ممبئی کے حج ہاؤس میں حج 2021 کے حوالے سے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ایم اے خان اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ، 'پچھلے 3 سالوں کے دوران حجاج کرام کی تقریباً 51 514 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔'
انھوں نے بتایا کہ، 'کورونا وبائی امراض کی وجہ سے حج 2020 کی منسوخی کے بعد 2100 کروڑ روپئے بغیر کسی کٹوتی کے ، ایک لاکھ 23000 افراد کو واپس کردیئے گئے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے حج 2018-19کے دوران نقل و حمل کے سلسلے میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی واپسی کردی ہے۔'