ممبئی کے مختلف علاقوں میں ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے کاروائی کی ہے۔ بتایا گیا کہ علاقے میں ایک سے زیادہ کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کے سوداگر اور بنگالی گینگ کے کارکن آصف سردار کی گرفتاری کے بعد اینٹی نارکوٹک سیل نے منشیات کی سودے بازی کرنے والے 44 برس کے محمد عارف شیخ کو ایک کروڑ سے زیادہ کی مالیت کی نشہ اور اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
عارف ممبئی کے جے جے مارگ علاقے میں رہتا ہے۔ وہیں دوسری طرف 32 برس کے کامران شیخ کو بھی نشہ اور اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔