اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gelatin Sticks Found Floating on River رائے گڑھ میں ملا دھماکہ خیز مواد، انسداد بم دستہ نے ناکارہ بنایا - اینٹی بم اسکواڈ نے ہٹایا

حکام کے مطابق انسداد بم دستے نے جمعرات کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں پین کی بھوگاوتی ندی پرتیرتی ہوئی جلیٹن چھڑوں کے ساتھ بم جیسا مواد ملا جسے انسداد بم دستہ نے ناکارہ بنا دیا- Gelatin sticks found floating in river in Maharashtra's Raigad

ڈمی بم
ڈمی بم

By

Published : Nov 11, 2022, 8:52 AM IST

رائے گڑھ:ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں انسداد بم اسکواڈ نے جمعرات کو پین کی بھوگاوتی ندی پر تیرتی ہوئی ڈمی بم کوناکارہ بنایا دیا ہے۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پین پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر اینٹی بم اسکواڈ کو طلب کر کے کو ڈمی بم کو دریا سے باہر نکالا۔Gelatin sticks found floating in river in Maharashtra's Raigad

اس موقع پر سڑک کو احتیاط کے طور پر بلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے دیر شام تک ندی میں ڈمی بم کی چھان بین کی، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈمی بم کہاں سے اور کیسے آیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومناتھ گھار گے کے مطابق برآمد شدہ شے ایک قسم کا ڈمی بم تھا اور پولیس اس واقعے کے پیچھے ذمہ دار شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک دریا پر ایک بم جیسی چیز تیرتی ہوئی ملی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے سکین کیا۔ یہ ایک ڈمی بم کی طرح تھا۔ کل پولیس علاقے میں تلاشی مہم چلائے گی۔ اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ اس کے پیچھے کون تھا؟

مزید پڑھیں:Crude Bomb Explosion کانکی نارہ میں بم دھماکہ، اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details