کے سی آر نے شردپوار سے کہا کہ ملک میں جاری مسائل، چھوٹی پارٹیوں کو دبانے کی کوشش اور ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی اقتدار میں نہیں ہے مرکزی حکومت کی طرف سے کی جارہی ہراسانی کے KCR Call for Non BJP States خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کے سی آر نے بی جے پی مخالف فرنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مختلف جماعتوں سے بات کریں گے اور اس پورے معاملے کو مضبوطی کے ساتھ آگے لے جائیں گے۔ KCR Commitment on Anti BJP Front اس سے قبل کے سی آر نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بھی ملاقات کی۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے وفاقی انصاف کے لئے چندرشیکھر راؤ کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی ہے۔