اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khidmat Hujjaj Committee اورنگ آباد میں ایک اور خدمت حجاج کمیٹی کی تشکیل - Khidmat Hujjaj Committee

اورنگ آباد میں عازمین حج کی خدمت کے نام پر ایک اور خدمت حجاج کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نئی کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عازمین کی ہر ممکن مدد اور سفر حج کو بہتر بنانا ہے اور اس سال اورنگ آباد کے حج ہاؤس سے ہی عازمین حج پر روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Khidmat Hujjaj Committee formed in Aurangabad

Etv Bharat
اورنگ آباد میں ایک اور خدمت حجاج کمیٹی تشکیل دی گئی

By

Published : Feb 22, 2023, 1:13 PM IST

اورنگ آباد میں ایک اور خدمت حجاج کمیٹی تشکیل دی گئی

اورنگ آباد: عازمین حج کی دشواریوں کو دور کرنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کے لیے اورنگ آباد شہر میں ایک اور حج خدمت کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس نئی خدمت حجاج کمیٹی میں شہر کے نامور افراد شامل ہیں جن میں بیوپاری، صنعت کار، تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد اور سیاسی لیڈران شامل ہیں۔ نئی حج کمیٹی کا نام مہاراشٹر خدمت حجاج کمیٹی دو ہزار تیئس رکھا گیا ہے۔ نئی کمیٹی کے ارکان دعوی ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ نئی کمیٹی نے شہر کے دو مختلف علاقوں میں حج فارم بھرنے کے لیے دو آفس قائم کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے عازمین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نئی حج کمیٹی کے ممبران نے یہ دعوی بھی کیا کہ جلد ہی اورنگ آباد میں قائم حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آئے گا اور اس سال حج ہاؤس سے ہی عازمین حج روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت پوری طرح سے تیار ہے لیکن فرنیچر کی سہولت نہیں ہونے اور عمارت کا افتتاح نہیں ہونے سے حج ہاؤس خالی پڑا ہوا ہے۔

نئی خدمت حجاج کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے اور پرانے حجاج کمیٹی کے دفتر میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ حاجی طویل وقت تک آفیس اِس میں بیٹھ سکے اور آفس میں جگہ کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم نے عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے شہر میں دو آفس بنائے گئے جس میں حاجیوں کے فارم بھرے جائیں گے ساتھ ہی اس نئی کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ اس خدمت حجاج کمیٹی سے پیسے کمانا ہمارا مقصد نہیں ہے بلکہ کہ حج پر جانے والے حاجیوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے تاکہ اللہ تعالی ہمیں اس کا اجر دے۔ اس نئی حج خدمت کمیٹی کا دفتر مسلم اکثریتی علاقے آزاد چوک کے قریب بنایا گیا ہے جس میں اسٹاف بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ حاجیوں کے فارم بھر سکیں ساتھ ہی حج کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس سال سے ہی اورنگ آباد حج ہاؤس سے حاجیوں کو روانہ کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details