مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں عنوان نمبر 15 کے تحت بایو مائننگ ٹھیکہ پر غور کو خوص کیا گیا جبکہ اس کی تجویز سابق میئر شیخ رشید, سابق نائب میئر سکھارام گھوڑ سمیت 32 کارپوریٹرز نے پیش کی تھی۔
مالیگاؤں کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں بایو مائننگ ٹھیکہ رد کرنے کا اعلان - بایو مائننگ ٹھیکہ رد کرنے کا اعلان
مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں منعقد کی گئی۔
میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں سنٹرل اور مالیگاؤں آؤٹر کے کچروں کی ری سائیکلنگ کےلیے قائمہ نے تقریباً 17 کروڑ روپے کا ٹھیکہ بایو مائننگ کے نام سے دیا گیا تھا۔ بعض کارپوریٹرس نے بایو مائننگ ٹھیکے پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ کل کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں سابق میئر شیخ رشید غیر حاضر رہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر خالد پرویز اور سنیل گائیکواڑ نے کورم پر سوال اٹھایا جبکہ میئر نے بتایا کہ 46 کارپوریٹر آن لائن اجلاس میں شریک ہیں اور کورم مکمل ہے۔
وہیں خالد پرویز نے آن لائن میٹنگ میں کہا کہ وہ قلعہ پولیس اسٹیشن میں موجود ہے اور اسٹینڈنگ چیئرمین کے خلاف شکایت درج کروانے کے مقصد سے یہاں پہنچے۔ انہوں نے اسٹینڈنگ چیئرمین پر عہدے کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔ بعد ازاں آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں محمد مستقیم کی لائی ہوئی تجویز پر غور کرنے کے بعد میئر نے بایو مائننگ ٹھیکہ کو رد کرنے کا اعلان کردیا۔