اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uniform Civil Code مالیگاؤں میں یکساں سول کوڈ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

مالیگاؤں میں گذشتہ شب حج کمیٹی ہال میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیراہتمام یکساں سول کوڈ سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوروں، عالم دین اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔

مالیگاؤں میں یکساں سول کوڈ سے متعلق سیمینار کا انعقاد
مالیگاؤں میں یکساں سول کوڈ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

By

Published : Jul 12, 2023, 2:59 PM IST

مالیگاؤں میں یکساں سول کوڈ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع حج کمیٹی ہال میں آل انڈیا مومن کانفرنس کی جانب سے یکساں سول کوڈ سے متعلق ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جمیل احمد کرانتی نے انجام دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ رام مندر بن چکا ہے یکساں سول کوڈ کے عنوان سے حکومت فرقہ وارانہ طور پر حالات پیدا کرکے 2024 کے الیکشن میں ہندو ووٹوں کو حاصل کرنا چاہتی ہیں.ہمیں دفعہ 25/26 کا حق حاصل ہے اور ہمیں ہمارے علماء کرام و اکابرین کے فیصلے سے اتفاق رکھتے ہوئے چلنا چاہتے ہیں۔ دراصل جو لوگ یو سی سی چاہتے ہیں وہ ملک میں انتشار پیدا کرکے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری نے نمائندے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ سے متعلق سیمینار کا مقصد مسلمانوں کو بیدار کرنا ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئے۔اس لڑائی کو ہم قانونی دائرے اور پوری مظبوطی کے ساتھ لڑیں گے۔ لیکن اس تعلق سے ہمیں روڈ پر آکر کسی طرح کا کوئی احتجاج یا مظاہرہ نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2018 کے درمیان 2021 میں لاء کمیشن نے اسے رد کردیا تھا۔ چار سالوں میں ایسا کیا ہوگیا جو اسے دوبارہ لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code یو سی سی کے ذریعہ مسلمانوں سے غیر مسلمین کو زیادہ نقصان ہوگا، اویسی

ایک سوال کے جواب میں ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری نے کہا کہ ہم نے لاء کمیشن کو لکھا ہے کہ یو سی سی کی ضرورت بالکل نہیں ہے اور اس سے سوسائٹی مکمل طور پر متاثر ہوجائے گی۔ پورے ہندوستان میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے یو سی سی کو ایک پولیٹیکل ایجنڈہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر جب مسلمان اس سلسلے میں مظاہرے کریں گے تو لائن آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگا.حکومت پولیس کے ذریعے اس پر کارروائی کریں گی۔ اس دوران مالیگاؤں چرچ کے فادر نے آل انڈیا مومن کانفرنس کو حمایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یو سی سی کی لڑائی میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے ساتھ ہے اور حکومت نے یو سی سی کے نافذ کا جو فیصلہ لیا ہے اسے واپس لینا چاہئیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details