مالیگاوں:پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے عہدیداران کی گرفتاری پر آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی نے کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں متعدد تنظیموں و عہدیداران کو نشانہ بنایا جارہا ہیں۔ All India Imam Council Condemn PFI Leader Arrested BY NIA In Malegaon
انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسیاں کی جانب سے جو الزامات لگاکر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے عہدیداران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ وہ بالکل غلط ہے ۔کارروائی کر سکتے ہیں۔گرفتاری کرسکتے ہیں لیکن کیسے ثابت کر سکتے ہیں ۔وہ لوگ غریب عوام کی مدد کرتے ہیں۔کسی کی مدد کرنے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی نے کہاکہ ایجنسیاں اس طرح کی کارروائی کررہی ہے تاکہ مسلم نوجوان خوف و دہشت کا شکار ہوجائیں۔ ایجنسیوں کے ذریعے کی جانے والی کارروائی پر روک لگائی جائے اور پی ایف آئی کے گرفتار عہدیداران کو فورا رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اے ٹی ایس اور ریاستی پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ملک کی 10 ریاستوں میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔