اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالیہ بھٹ کورونا پازیٹیو - حفاظتی پروٹوکول

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں اور گھر میں کوارنٹین ہیں۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی ہے۔

عالیہ بھٹ کورونا پازیٹیو
عالیہ بھٹ کورونا پازیٹیو

By

Published : Apr 2, 2021, 10:24 AM IST

عالیہ بھٹ نے جمعرات کی دیر رات انسٹا گرام پر لکھا کہ 'سبھی کو ہیلو، میرا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے، میں نے فوراً خود کو الگ کرلیا ہے اور گھر میں کوانٹین میں رہوں گی'۔

عالیہ بھٹ نے جمعرات کی دیر رات انسٹا گرام پر لکھا کہ سبھی کو ہیلو، میرا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کے مشورے پر سبھی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کررہی ہیں۔ 'سبھی کے پیار اور حمایت کے لیے شکریہ۔ برائے مہربانی محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں'۔

عالیہ بھٹ حال ہی میں ممبئی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی شوٹنگ کررہی تھیں۔

حال ہی میں ممبئی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی شوٹنگ کررہی تھیں

بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر، رنبیر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بنانے جارہے ہیں، اس سے قبل یہ جوڑی زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں نظر آئی تھی۔

امید ہے کہ یہ فلم رواں برس جون یا جولائی کے مہینے میں ریلیز ہوجائے گی تاہم فلم کی شوٹنگ مختلف مقامات پر ہورہی ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان، بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

عالیہ بھٹ فلم گنگو بائی کٹھیا واڑی کی ریلیز کا انتظام کررہی ہیں

واضح رہے کہ رنبیر سنگھ ان دنوں روہت شیٹی کی فلم سرکس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ عالیہ بھٹ فلم گنگو بائی کٹھیا واڑی کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔

مارچ کے پہلے ہفتے میں سنجے لیلا بھنسالی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جبکہ کچھ دن بعد ان کا ٹسٹ نیگیٹیو آیا تھا۔

گزشتہ ہفتے عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ عامر خان کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے

گزشتہ ہفتے عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ عامر خان کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکولز پر عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ابھی ٹھیک ہیں جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں ان لوگوں کو اپنا ٹسٹ کرا لینا چاہیے تاہم آپ تمام کا نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا تیزی سے بھیل رہا ہے اور اداکار ستیش کوشک بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل منوج واجپئی، سدھانت چترویدی، رنویر کپور، ورون دھون، سنجے لیلا بھنسالی، امیتابھ بچن جیسے اداکار بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details