اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکشے کمار کی فلم 'لکشمی بم' دیوالی پر ریلیز ہوگی - بالی وڈ اداکار اکشے کمار

بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ' لکشمی بم' کے انتظار کا وقت اب ختم ہونے کو ہے کیوں کہ اس فلم کے ریلیز ہونے کا اعلان ہوگیا ہے۔

اکشے کمار کی فلم 'لکشمی بم' کے ریلیز کا اعلان
اکشے کمار کی فلم 'لکشمی بم' کے ریلیز کا اعلان

By

Published : Sep 17, 2020, 9:04 AM IST

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم نے اب لوگوں کا انتظار ختم کردیا ہے، کیوں کہ بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم 'لکشمی بم' دیوالی کے موقع پر یعنی نو ستمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ خود بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم کے ایک ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی ہے، جو بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

دراصل اداکار نے اپنی آنے والی فلم 'لکشمی بم' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

خود بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم کے ایک ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی ہے، جو بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے

فلم کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اکشے نے کیپشن میں لکھا کہ 'اس دیوالی میں آپ کا گھر' لکشمی' اور ایک دھماکے کے ساتھ'بم ' بھی آئے گا، جبکہ لکشمی بم نو ستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ شیئر کیے گئے ٹیزر میں لکشمن کے لکشمی تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم پہلے ہی ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کے پروڈیوسرز نے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا تھا۔

اس فلم میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی بھی اکشے کے ساتھ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ' لکشمی بم' کے انتظار کا وقت اب ختم ہونے کو ہے کیوں کہ اس فلم کے ریلیز ہونے کا اعلان ہوگیا ہے

خیال رہے کہ یہ ایک ڈراؤنی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری راگھو لارنس نے کی ہے۔

اکشے نے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لکشمی بم' کے علاوہ اکشے کمار کی فلم 'سوریہ ونشی' بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دسمبر تک ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ نیز ان دنوں وہ سکاٹ لینڈ میں اپنی آنے والی فلم 'بیل باٹم' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details