اردو

urdu

اجیت پوار نے مہاراشٹر کے ساتھ غداری کی ہے: سنجے راؤت

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نے مہاراشٹر کے لوگوں کو پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

By

Published : Nov 23, 2019, 10:24 AM IST

Published : Nov 23, 2019, 10:24 AM IST

اجیت پوار نے مہاراشٹر کے ساتھ غداری کی ہے: سنجے راؤت


شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ گذشتہ روز کی میٹنگ میں اجیت پوار کا سلوک مختلف تھا۔ وہ کل صبح تک ہمارے ساتھ بیٹھے تھے اور آج بی جے پی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اجیت پوار نے مہاراشٹر کے ساتھ غداری کی ہے: سنجے راؤت

سنجے راوت نے کہا کہ ' اجیت پورا آخری لمحے تک ان کے ساتھ تھے۔ اجیت پوار نے کل کہا تھا کہ وہ کسی وکیل سے ملنے جا رہے ہیں۔ اب ہم یہ جان چکے ہیں کہ وہ کس وکیل کے ساتھ ملاقات کے خواہاں تھے۔

سنجے راوت نے کہا کہ اجیت پوار ہماری نظر سے نظر ملا کر بات نہیں کر رہے تھے کیونکہ وہ ہمارا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

سینیئر رہنما سنجے راوت سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ مہاراشٹر حکومت کی نئی تشکیل کے تعلق سے عدالت سے رجوع کریں گے تو انہوں نے کہا کہ' اس کی ضرورت نہیں ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details