اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریاستی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں ریاست کے تمام وزراء نے اجلاس میں شرکت کی. اس دوران کئی سارے ترقیاتی کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مرہٹواڑہ میں قحط سالی کی صورتحال کو کس طرح سے دور کیا جا سکتا ہے، اس پر منصوبہ بندی کی گئی، مرہٹواڑہ کہ آٹھ اضلاع میں کس طرح پانی کی فراہمی کی جائے اس پر فیصلہ کیا گیا اور ایک بڑی رقم بھی مراٹھواڑا کو دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلی ایک ناتھ شندے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اورنگ آباد ضلع ، ڈویژن کا پوری طرح سے نام چھترپتی سنبھاجی نگر کرنے کا بھی فیصلہ اس کابنائی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دے کہ پچھلے کئی سالوں سے اورنگ آباد شہر کے نام تبدیل کرنے کی حمایت اور مخالفت کی جا رہی تھی لیکن سابقائی حکومت نے جاتے اورنگ آباد شہر کا نام سنبھاجی نگر کیا تھا تو وہیں نئی حکومت بننے کے بعد ایکناتھ شندے کی قیادت میں چل رہی۔