ممبئی: ملک ان دنوں انتہائی شدید اور نازُک حالات سے گزر رہا ہے۔ ہمارا یہ ملک ہمیں بہت عزیز ہے اور ہم اس کو ہر حال میں ایک خوش گوار، خوش حال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری بنیادی شہری ذمہ داری بھی ہے اور ملک اور اہلِ ملک کا حق بھی ہے کہ ہم اُن کے لیے فکر مند ہوں اور سرگرم عمل بھی۔ انجمن اسلام ممبئی میں ریاست سے آئے معززین، ذمّہ داران و دانشوران کے اجلاس میں خیالات کا اظہار کیا گیا اور ریاستی سطح کے وفاق کے قائم کرنے پر زور دیا گیا Agreed to establish a federation on the current situation of the country in Mumbai۔
یہ اجلاس تمام دینی، ملّی تنظیموں، جماعتوں، سماجی انجمنوں، ماہرینِ قانون و تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کارکرد و متحرک افراد کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر ملّت کے تمام دینی ملّی جماعتوں، شخصیات اور ماہرینِ تعلیم و قانون پر مشتمل ایک ریاستی سطح کے وفاق Federation کے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس وفاق کے ریاستی کوآرڈینیٹر ہوں گے اور ضلعی سطح پر بھی اس کے نیٹ ورک کو قائم کیا جائے گا۔