پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی کے بعد پوری دنیا کے مسلمان احتجاج کر رہے ہیں.
فرانس کے خلاف ممبئی کے بعد مالیگاؤں میں احتجاج
فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے بعد صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے مسلم مخالف بیانات اور کاروائیوں کے بعد پوری دنیا کے مسلمان احتجاج کر رہے ہیں.
اس سلسلے میں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں قدوائی روڈ، امبیڈکر مجسمہ روڈ پر فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کی تصاویر زمین پر چسپاں کی گئی جس پر سے عوام اور گزر رہے ہیں.
فرانس کے خلاف بھارت کے مختلف حصوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے فرانس کے مسلم مخالف کام کی سراہنا کے بعد بھارتی مسلمانوں میں مزید بے چینی پائی جا رہی ہے.
اس دوران ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے اہم مقامات پر جیسے قدوائی روڈ، امبیڈکر مجسمہ روڈ، سیواجی مجسمہ کے پاس،محمدحمد علی روڈ، وغیرہ دیگر علاقوں میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی تصویر بطور احتجاج زمین پر چسپاں کر دی گئی.اور کچھ مخصوص نوجوانوں کے ہاتھوں میں فرانس مردہ آباد کے پوسٹر لئے ہوئے گستاخ کے رسول فرانس کی پرجوش مذمت کرتے نظر آرہے ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ 16 اکتوبر کو فرانس کے سیموئل پیٹی نامی ایک ٹیچر کو 18 سالہ نوجوان نے اس لیے چاقو مار کر قتل کر دیا تھا کہ اس ٹیچر نے آزادی اظہار رائے کے نام پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخانہ خاکہ کلاس روم میں طلبا کے سامنے دکھایا تھا.بعد ازاں پیرس میں واقع ایفل ٹاور کے نزدیک 2 مسلم خواتین کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا.