اورنگ آباد: دیوالی کے بعد اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے سینٹرل جانچ ایجنسیوں کا استعمال کر کے بڑی تعداد میں لوگوں پر کاروائی کی جائے گی، ساتھ ہی مسلم، عیسائی اور جین سماج کے لوگوں پر بھی زیادتی کا خدشہ ہے۔ اس طرح کا سنسنی خیز بیان ونچیت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے اورنگ آباد کے صوبداری گیسٹ ہاؤس میں دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے کئی ساری افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، لیکن اس طرح کی کسی بھی قسم کی افواہوں پر ملک کی عوام نے دھیان نہیں دینا چاہیے۔
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ونچیت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے دعویٰ کیا ہے کہ دیوالی کے بعد پارلمانی انتخابات کے وقت ملک میں کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ ملک میں جو موجودہ حال چل رہا ہے وہ پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوا ہے۔ جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب ہوں گے اور دیوالی ختم ہو گی، ویسے ویسے مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کیا جائے گا، جس میں ای ڈی، سی بی ائی، انکم ٹیکس، راؤ، ائی بی، ان کا پوری طرح سے استعمال کیا جائے گا،اور لوگوں پر ریڈ کی جائیں گی۔ساتھ ہی پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ملک میں عیسائی، مسلم اور جین ان پر حملے شروع ہو جائیں گے۔