اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: طویل عرصے کے بعد شاہراہ کی مرمت کا آغاز

مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں کی اہم شاہراہ تقریباً تین کلومیٹر کی ہے لیکن اس پر بے شمار کھڈے ہیں۔ اس شاہراہ کی طویل عرصے کے بعد اب تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔

After a long time, the repair of the most famous highway began
طویل عرصے کے بعد معروف ترین شاہرہ کی مرمت کا آغاز

By

Published : Mar 13, 2021, 12:20 PM IST

جونا آگرہ روڈ شہر مالیگاؤں کا ایک بہت ہی اہم حصہ ہے جو شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ اس روڈ سے ہر فرد، نوجوان، طلبا و طالبات اور شہریوں کا گذر ہوتا ہے۔ جونا آگرہ روڈ شہر کی اہم شاہراہ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس کی خستہ حالی توجہ کا مرکز بن چکی ہے لیکن کارپویشن اسے مسلسل نظر انداز کر رہا تھا۔ اس کی مرمت کو لے کر سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی باتیں اور مذاق بنا رہے تھے۔

جونا اگرہ روڈ تقریباً تین کلو میٹر کی ہے لیکن اس پر تین ہزار سے زائد کھڈے موجود ہیں اور وہیں شہر کے مرکز میں فلائی اوور بریج کا کام شروع ہونے سے لے کر کام روک دئے جانے کے بعد بھی عوام کیلئے درد سر بنا ہوا ہے.

کئی حادثادت پیش آنے کے بعد جونا اگرہ روڈ سخاوت ہوٹل سے لے کر نیشنل کمپاونڈ تک کی مرمت کا آغاز کارپوریشن کے فنڈ سے 15 مارچ 2021 بروز پیر شام 5:00 بجے میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں سے عمل میں آئے گا۔


اس موقع پر مہمان خصوصی میں دادابھوسے (کابینی وزیر برائے زراعت حکومت مہاراشٹر) آصف شیخ (سابق رکن اسمبلی) ترمبک دیپک کاسار ( میونسپل کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن) نتن کاپڑنیس (ڈپٹی کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن)، نلیش آھیرے (ڈپٹی میئر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن)، کیلاش بچھاؤ (سٹی انجینئر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن) اور شہر کے سرکردہ افراد موجود رہے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details