اس کی شناخت دیوینش سنگھ کی حیثیت سے ہوئی ہے، گذشتہ شب تقریباً ساڑھے 10 بجے بچہ نالے میں گر گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا ہے جس میں نظر آ رہا ہے کہ بچہ رات میں فٹ پاتھ کے کنارے واقع ایک گٹر میں گر گیا۔
بیس گھنٹے بعد بھی نالے میں گرنے والا بچہ نہیں مل سکا یہ نالہ تین سے چار فٹ گہرا ہے جبکہ ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے اس کی گہرائی بڑھ گئی۔
ممبئی میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فائربریگیڈ اور پولیس کے دستے جائے واقعہ پر موجود ہیں اور بچے کو نالے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے اور جنوبی گجرات کے قریب بحرعرب میں طوفان کی وجہ سے ممبئی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی میں آئندہ 24 گھنٹے میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں اس کا زیادہ اثر رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔