اردو

urdu

پائلٹ بنیں افشاں قریشی، بھارت میں ہی ملازمت کرنے کی خواہش مند

ممبئی سے متصل بھیندر علاقے میں مقیم افشاں قریشی پائلٹ بن گئی ہیں۔ افشاں نے ممبئی سے تعلیم حاصل کی اور امریکہ جا کر پائلٹ کی ٹریننگ حاصل کر کے وہیں سے پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا۔

By

Published : Jan 6, 2021, 8:04 PM IST

Published : Jan 6, 2021, 8:04 PM IST

afshan qureshi become a pilot, and now she want to job in india
پائلٹ بنیں افشاں قریشی بھارت میں ہی ملازمت کرنے کی خواہش مند

افشاں کی اس قابلیت کے سبب انھیں بیرون ممالک میں ملازمت کے موقع ملے، لیکن افشاں نے بیرون ممالک میں ملازمت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں ہی اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھانی اور اب وہ بھارت میں ہی ملازمت کرنے کی خواہشمند ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

افشاں اپنی اس کامیابی کے لئے اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ خاص کر اپنے والد کا جنہوں نے ان کی تعلیم، ان کی ٹریننگ اور پائلیٹ کے کورس کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ شانہ با شانہ قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہے، جس کے سبب افشاں اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

افشاں قریشی

افشاں کی اس کامیابی ان لوگوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے، جو مذہب، افلاس اور خواتین کا حوالہ دیکر اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں۔

افشاں قریشی

مزید پڑھیں:

تڑپتی رہی معصوم، نوچتے رہے کتے اور پھر۔۔۔
افشاں قریشی

ایسا نہیں ہے کہ افشاں کے اہل خانہ اس دائرے سے باہر ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی افشاں کے اہل خانہ کو ان دنوں اس کامیابی کو لیکر ہر سو چرچے ہیں بلکہ مبارکباد کا سلسہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details