ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر منگل کے روز شیوسینا میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑا تھا لیکن بعد میں پارٹی چھوڑ دیں تھیں۔
اس تعلق سے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے قریبی ہرشل پردھان نے کہا کہ 'ماتونڈکر وزیر اعلی کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہوں گی۔ شیوسینا نے ماتونڈکر کا نام گورنر کوٹہ سے قانون ساز کونسل میں نامزد کرنے کے لئے گورنر بی ایس کوشیاری کو بھیج دیا ہے۔