ممبئی پولیس کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ممبئی کی بلڈنگ سوسایٹیز Building Societies of Mumbai کے زمینداروں کی من مانی کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ کسی بھی سوسایٹی یا اس کے زمیداروں کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی بھی مکین کی بجلی کا میٹر یا پانی کے کنکشن کاٹ دے۔ اگر کسی بھی سوسیاٹی میں اس طرح کی زبردستی کرتے ہوئے زمیداران پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوسایٹی کے زمیداران سے اس بار امن پولیس تھانے کی سطح پر میٹنگ کر کے انہیں اس بات کے لئے آگاہ کر رہے ہیں کہ کسی بھی مکین کو ہراساں نہ کیا جائے، ان کے حقوق کی پامالی نہ کی جائے۔ اگر اس طرح سے کسی بھی سوسایٹی کی شکایت موصول ہوئی تو انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی مکین مرمت کے پیسے سوسایٹی کو نہ دے تو اس کے لئے سوسایٹی کے زمیداران کارروائی کے لئے سوسایٹی رجسٹرار سے شکایت کریں، مکین کو نوٹس دینا اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق سوسایٹی رجسٹرار کو ہے نہ کہ سوسایٹی کو۔ Mumbai Police Commissioner On Building Societies