پولس ڈپٹی کمشنر (سائبرسیل) رشمی کرندیکر نے بتایا کہ کچھ لوگ ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ممبئی پولس کمشنر کو ٹرول کررہے ہیں۔ ان کے اور پولس فورس کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔