اردو

urdu

ETV Bharat / state

پُرانی عمارتوں کو منہدم کرنے والے میونسپل افسران پر کاروائی کی جائے، اسلم شیخ

ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے دوران ممبئی شہر و مضافات میں واقع پُرانی عمارتوں کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خستہ حال قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا گیا۔

پُرانی عمارتوں کو منہدم کرنے والے میونسپل افسران پر کاروائی کی جائے، اسلم شیخ
پُرانی عمارتوں کو منہدم کرنے والے میونسپل افسران پر کاروائی کی جائے، اسلم شیخ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 8:08 PM IST

پُرانی عمارتوں کو منہدم کرنے والے میونسپل افسران پر کاروائی کی جائے، اسلم شیخ

ممبئی: ممبئی شہر و مضافات میں واقع پُرانی عمارتوں کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خستہ حال قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا معاملہ اسمبلی میں اس وقت گونجا، جب ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے دوران ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

رکن اسمبلی اسلم شیخ نے ایوان میں کہا کہ پُرانی لیکن اچھی حالت میں موجود عمارتوں کو C-1 کیٹیگری کی خطرناک عمارت قرار دے کر اُنہیں گرانے کا کام ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ان عمارتوں کو لیکر میونسپل کارپوریشن میں کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ محض عمارت کے قدیم ہونے کے سبب اسے خستہ حال قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا اور ملک بھر میں سینکڑوں سال پُرانی عمارتیں آج بھی اچھی حالت میں موجود ہیں، جس کی ایک بہترین مثال ممبئی شہر کی چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کی عمارت ہے۔

اس موقع پر اسلم شیخ نے سوال کیا کہ کسی بھی شکایت کے بغیر ایک اچھی عمارت کو C-1 کیٹیگری قرار دے کر آخر کیوں گرایا جارہا ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ممبئی شہر و مضافات میں موجود پُرانی مگر اچھی حالت میں موجود عمارتوں کو بغیر کسی شکایت کے C-1 کیٹیگری کی عمارت قرار دینے والے میونسپل افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اسلم شیخ کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے کابینی وزیر ادے سامنت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی مکمل جانکاری حاصل کرکے اس کی تفصیل ایوان کے سامنے رکھیں گے۔

غور طلب ہو کہ جنوبی ممبئی میں ایسی کئی عمارتیں ہیں جو قدیم ہیں لیکن بروقت انکی مرمت کرنے سے اُنکی حالت بہتر ہے لیکن لینڈ لارڈ کی بلڈر سے ملی بھگت ہونے کے سبب اکثر وہ بی ایم سی کا سہارا لیکر اسے C1 کی فہرست میں درج کرا دیتے ہیں، جسکی وجہ سے مکینوں کو عمارت جبراً خالی کرائی جاتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:


واضح ہو کہ ایک بار جب مکین عمارت خالی کر دیتے ہیں تو بلڈر کو اُسکے از سے نو تعمیر کرنے میں اسے کوئی نہیں روک سکتا، پرانے مکین اپنا گھر اسلئے بھی نہیں چھوڑنا چاہتے کیونکہ ممبئی میں عمارتوں کو تعمیر کرنے میں اکثر وہ دھوکہ دہی کے شکار ہوجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details