اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے الزام میں ماں بیٹے گرفتار - crime

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں پولیس اہلکار نے ماں بیٹے سمیت تین دیگر افراد کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Jun 29, 2019, 11:55 PM IST

ان پانچ افراد پر 25 برس کے ایک شخص کو چاقو سے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک شخص ممبراکی شانتی مفتلال جھگی کالونی میں رہتاتھا۔

مہلوک شخص کے بڑے بھائی دنیش کا اس کی بیوی فرزانہ عرف ممتا سے کچھ کہاسنی ہوگئی جس سے وہ 27جون کو گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

فرزانہ کے بھائی فیروز خان نے 28جون کو متاثرہ شخص رمیش سے ملاقات کی اور کہاکہ دنیش نے اس کی بہن کے ساتھ مار پیٹ کی اس لیے دنیش کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

اس پر رمیش نے کہاکہ یہ اس کے ذاتی معاملہ اس لیے وہ آپس میں معاملہ کو حل کرلیں گے۔

اس کے بعد دنیش نے رمیش سے کہا کہ فیروز نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

رمیش نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جاکر پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔

ملزمین کی شناخت فرزانہ کی ماں زرینہ اور فیروز شیخ ،مہیش گپتا، امین شیخ اور عبداللہ شیخ شامل ہیں جنھیں پولیس نے قتل کے الزام آج گرفتار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details