ممبئی:مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ امریکہ چین و دیگر ممالک سے جو بھی مہمان آتے ہیں انہیں گجرات لے جایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا تعلق گجرات سے ہے۔وزیر داخلہ بھی گجرات سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔وہ ہمیشہ ہی گجرات کو ترجیح دیتے ہیں۔مہاراشٹر سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کی بڑی بڑی کمپنیوں کو گمراہ کرکے گجرات لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔Abu Asim Azmi Slam BJP Over Industrial Policy
مہاراشٹر کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل برداشت: ابوعاصم اعظمی انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر سے ویدانتا کمپنی کی گجرات منتقلی ریاست مہاراشٹر کے لئے خسارہ کا سودہ ہے۔اس کمپنی سے لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم ہوتے تھے.اتنا ہی نہیں یہ کمپنی ایک لاکھ 75ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ داری بھی کر رہی تھی لیکن اسے بھی اب اسے گجرات منتقل کیا گیا ہے ۔
ان کاکہنا ہے کہ مہاراشٹر کے وقار کیلئے چھتر پتی شیواجی مہاراج نے ہمہ وقت جنگ کی ہے لیکن آج مہاراشٹر کے وقار کو ہی مجروح کیا جارہا ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی مہاراشٹر سے ڈیولپمنٹ کے تمام پروجیکٹ آہستہ آہستہ گجرات منتقل کئے جارہے ہیں۔مہاراشٹر کو کمزور کر نے کی سازش کی جارہی ہے۔کیا ہم اسے برداشت کریں گے۔قطعی نہیں ۔اگر اس کمپنی کی منتقلی ہوتی ہے تو سماجوادی پارٹی اور مہاراشٹر کا ہر شخص سڑکوں پر اتر کر احتجا ج کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Urdu Ghar in Mumbai ممبئی میں اردو گھر کی تعمیر پر خدشات کے بادل، اردو جلوس کی اجازت دینے سے پولیس کا انکار
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جس طرح سے سرکار کام کر رہی ہے۔اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اسے مہاراشٹر کی ترقی کی کوئی پراوہ نہیں ہے۔وہ صرف گجرات کو ہی فوقیت پہنچنا چاہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یکے بعد دیگرے کمپنیاں گجرات کا رخ کر رہی ہے۔یہ انتہائی افسوسناک ہے۔اس لئے اب مہاراشٹر کی عوام کو بیدار ہوکر اس نا انصافی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ جب تک ہم اس کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔Abu Asim Azmi Slam BJP