اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abu Asim On Hindu Rashtra ہندوراشٹر کی بات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے: ابوعاصم اعظمی - ہندوراشٹرمسلم راشٹرکی بات کرنے والوں پرکارروائی ہو

پی ایف آئی کو لے کر جانچ ایجنسی اپنی چارج شیٹ میں اس بات کا ذکر کیا ہے،کہ وہ بھارت کو اسلامی ملک بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے تھے۔ جس کو لے کر کئی مسلم تنظیموں نے اپنی اپنی باتیں رکھی۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نےکہا کہ آرایس ایس پر پابندی اورسخت کارروائی کریں۔ کیونکہ وہ ملک کے آئین کو نہیں مانتے ہیں ۔اس بات کا اعلان بھی کرتے ہیں۔Abu Asim Azmi Said To Ban RSS And Take Strict Action

ملک میں ہندوراشٹرمسلم راشٹرکی بات کرنے والوں پرکارروائی ہونی چاہئے: ابوعاصم اعظمی
ملک میں ہندوراشٹرمسلم راشٹرکی بات کرنے والوں پرکارروائی ہونی چاہئے: ابوعاصم اعظمی

By

Published : Feb 10, 2023, 5:41 PM IST

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ کوئی بھی اس ملک میں دستور کے خلاف بات کرتا ہے، یا دستورکی مخالفت کرکے ہندو اور مسلم ملک بنانے کی بات کرے تو اس پرکارروائی ہونی چاہئے۔ وہ آرایس ایس ہو یا پی ایف آئی جس طرح سے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی، اسی طرح آر ایس ایس پر بھی پابندی عائد کی جائے ۔

ملک میں ہندوراشٹرمسلم راشٹرکی بات کرنے والوں پرکارروائی ہونی چاہئے: ابوعاصم اعظمی

یہ ملک جمہوری ملک ہے، یہاں سب کو مذہبی آزادی ہے ،لیکن کوئی اس کو نقصان پہنچانے کی بات کرتا ہے تو اس پر کاروائی لازمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار جس طرح سے ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف زہرفشانی کی جارہی ہے۔ جس سے اقلیتیں خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہے ہے۔

ملک میں پانچویں سب سے بڑی اقلیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ملک کے مسلمانوں کو بھی اس ملک میں مساوی درجہ لازمی ہے۔لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ نفرت کا رویہ رکھا جاتا ہے۔ اعظمی نےکہا کہ پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی، لیکن جب اس کی ٹریبونل نے پابندی پر آواز اٹھائی تو اس کو ہائیکورٹ میں سرکار نے چیلینج کر دیا۔ جبکہ آر ایس ایس پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کے خلاف بھی کوئی ثبوت نہیں ملا توپابندی واپس لی گئی۔

مزید پڑھیں:Asim Azmi Reacts on Budget بجٹ میں اقلیتوں اور غریبوں کو نظر انداز کیا گیا، ابو عاصم اعظمی

لیکن پی ایف آئی پر پابندی اب بھی برقرارہے۔ جبکہ پی ایف آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔یہ دوہرا رویہ کیوں یہ ملک دستور سے چلے گا۔ اس میں آمرانہ رویہ کی اجازت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details