اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد اقصی کے لئے مسلمان اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑے گا: ابو عاصم اعظمی - رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی نے مسلم طاقتوں اور مسلم ممالک کو فلسطین مسئلہ پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت سے مسلمانوں میں غم وغصہ ہے۔ یہ دہشت گردی ہے جو اسرائیلیوں نے فلسطینیوں پر کی ہے۔ اب اقوام متحدہ اور دیگر ممالک خاموش کیوں ہیں۔ اس پر خاموشی توڑ کر لب کشائی ہی نہیں بلکہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

2
مسجد اقصی کے لئے مسلمان اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑے گا

By

Published : May 15, 2021, 3:58 PM IST

Updated : May 15, 2021, 6:10 PM IST

ممبئی سے رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما ابو عاصم اعظمی نے فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی شدت پسندوں کو فلسطینیوں نے ہی پناہ دی تھی جب انہیں کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں تھی۔ وہ بے سروسامانی کی زندگی بسر کر رہے تھے تب فلسطین نے ہی انہیں سہارا دیا تھا، کیا وہ بھول گئے۔

مسجد اقصی کے لئے مسلمان اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑے گا

انہوں نے کہا کہ شدت پسند اور عسکریت پسند اسرائیلیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر فائرنگ کرنا ناقابل برداشت ہے، نہتے نمازیوں کو نماز کی حالت میں شہید کرنے کی اسرائیلی شدت پسندوں کی اس حرکت کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ قبلہ اول مسلمانوں کے جذبات کا حصہ ہے اور کوئی بھی مسلمان قبلہ اول سے دستبردار نہیں ہوگا اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دے گا کیونکہ مسلمان کبھی بھی مسجد اقصی پر قبضہ برداشت نہیں کرے گا۔


اسرائیلی کی غنڈہ گردی اور عسکریت پسندی ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر اسے منہ توڑ جواب دے۔

ابو عاصم اعظمی نے مسلم طاقتوں اور مسلم ممالک کو اس مسئلہ پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت سے مسلمانوں میں غم وغصہ ہے۔ یہ دہشت گردی ہے جو اسرائیلیوں نے فلسطینیوں پر کی ہے۔ اب اقوام متحدہ اور دیگر ممالک خاموش کیوں ہیں اس پر خاموشی توڑ کر لب کشائی ہی نہیں بلکہ حکمت عملی تیار کر نے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : May 15, 2021, 6:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details