ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب عائشہ نگر پولیس عملہ نے پیٹرولنگ کرتے وقت شیخ شبیر شیخ قادر ساکن مالیگاؤں کو مہاراشٹر سائزنگ کے پاس سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ نوجوان جرم کرنے کی غرض سے مہاراشٹر سائزنگ کے اطراف میں گھوم رہا تھا۔
عائشہ نگر پولیس پیٹرولنگ عملہ نے شک کی بنیاد پر اس نوجوان کو روک کر تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ایک دیسی پستول زندہ کارتوس اور پندرہ ہزار برآمد کئے۔