اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں سے سنی جمعتہ العلما اور رضا اکیڈمی کا مشترکہ وفد کوکن روانہ

گزشتہ جمعہ جب کوکن کا سیلاب پورے خطے میں قہر برپا کیا تھا تب آل انڈیا سنی جمعتہ العلما اور رضا اکیڈمی کی اپیل پر مالیگاؤں کی مساجد اہل سنت میں نماز جمعہ کے بعد ریلیف جمع کی گئی۔

Breaking News

By

Published : Jul 27, 2021, 10:56 PM IST

کوکن سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آن لائن رقومات مخیر لوگوں نے بھیجی اور انفرادی طور پر اہل سنت وجماعت کی ان دونوں نمائندہ تنظیموں کے پاس اپنا تعاؤن پیش کیا۔

ان تمام حضرات کی امانتوں کو ساتھ لے کر مالیگاؤں سے ایک وفد کوکن کے لیے روانہ ہوا ہے۔

جس میں ڈاکٹر رئیس احمد رضوی سلیم شہزاد اور شکیل احمد سبحانی شامل ہیں۔

یہ وفد آل سنی جمیعتہ العلما کے صدر مولانا سید معین میاں اشرفی اور رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور سیلاب متاثرین کے لیے راحتی کاموں میں حصہ لے گا۔
مفتی واجد علی یار علوی، حاجی یوسف الیاس، ڈاکٹر رئیس احمد رضوی قاری محمد ہارون رضوی اور رضوی سلیم شہزاد نے تمام معاونین کے ساتھ ساتھ مساجد اہل سنت کے ائمہ کرام انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران،ٹرسٹیان اور مالیگ فیمیلی آف برطانیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوکن سیلاب زدگان پر آئی مصیبت اور آزمائش کی گھڑی میں جس طرح اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی کے لیے ریلیف کے اس کام میں حصہ لیا گیا۔ اس کی جزا ان شاء اللہ دنیا میں بھی ملے گی اور آخرت میں بھی نصیب ہوگی۔

واضح رہے کہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء ممبئی کے ذریعہ امدادی سامان چادر، کمبل، ضروریاتِ زندگی کے لوازمات کے علاوہ غذائی اجناس، دوائیاں اور پینے کے پانی پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوچکا ہے جو مختلف علاقوں کی ضروریات کے مطابق مقامی لوگوں کی معاونت سے وہاں تقسیم کیا جائے گا۔

الحاج محمد سعید نوری سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کوکن میں اہل سنت وجماعت کے عظیم مرکز دارالعلوم امام احمد رضا رتناگری کے علما و ذمہ داران کے توسط سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مختلف ذمہ داران اور سرکردہ افراد سے رابطہ قائم ہے اور مقامی لوگوں کے مشوروں سے ہی ریلیف کے کام کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
اس تعلق سے آل انڈیا سُنی جمیعۃ العلماء مالیگاؤں کے صدر مفتی واجد علی یارعلوی نے کہا کہ مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد و اعانت کرنا اللہ و رسول کی خوشنودی حاصل کرنا اور جنت میں اپنا ٹھکانا بنانا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس کی راہ میں خرچ کئے گئے مال کو کئی گنا بڑھا کردیا جائے گا۔
انھوں نے شہر کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ سُنی ریلیف کمیٹی کے ذریعہ کوکن سیلاب زدہ متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی اسلامی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں۔

کوکن ریلیف کے متعلق دفتر رضا اکیڈمی پر گزشتہ شب سنی تنظیموں کی ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر جمع شدہ امداد متاثرین تک پہنچائی جائے ۔

اس موقع پر حاجی یوسف الیاس نے شہر کی تمام سُنی تنظیموں اداروں سےکہا کہ بزرگوں کی روایت کو ہمیں برقرار رکھنا ہے اور ماضی کی طرح اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور ہم وطنوں کی داد رسی کرنا ہے لہذا اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران آگے بڑھ کر ریلیف جمع کرنے کے کام میں شریک ہوں۔

آل انڈیا سُنی جمیعۃ العلماء کے قاری ہارون، رضوی عقیل رضوی نے سُنی مساجد کی انتظامیہ کے اراکین و ائمہ کرام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گذشتہ جمعہ کی طرح آنے والے جمعہ کو بھی کوکن سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ریلیف جمع کرنے پر توجہ مبذول فرمائیں گے۔

مزید پڑھیں:سیلاب زدہ کوکن خطے کے لیے مالیگاؤں سے امدادی ریلیف روانہ

مولانا احمد رضا ازہری، مولانا عبداللہ رضوی، قاری کمیل اشرف، مولانا فیضان قادری ، صدیقی سلیم شہزاد، محمد افضل غازیانی ، حافظ سراج رضوی، غلام فرید، محمد ابراہیم راجو، حافظ شریف رضوی، امتیاز خورشید ، حاجی حامد رضوی المعینی وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details