ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے آرے کالونی میں رائل پام ہوٹل کے قریب اچانک بھیانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پانا مشکل ہے کیونکہ آگ وہاں موجود کچرے کے علاوہ درختوں اور جھاڑیوں میں بھی لگ چکی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔