اردو

urdu

By

Published : Oct 8, 2021, 8:30 PM IST

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے93 نئے کیسز، چار اموات

مراٹھواڑہ کے تمام ضلعی صدرمقامات سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق اس خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثررہا، جہاں 17 نئے کیسزسامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے93 نئے کیسز، چار اموات
مراٹھواڑہ میں کورونا کے93 نئے کیسز، چار اموات

مہاراشٹرکے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آئے اور چار مریضوں کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ کے تمام ضلعی صدرمقامات سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق اس خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثررہا، جہاں 17 نئے کیسزسامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:لکھیم پور کھیری تشدد: 11 اکتوبر کو مہاراشٹر بند کا اعلان

اس کے بعد اورنگ آباد میں 17 نئےکیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ۔ لاتور میں 12 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، عثمان آباد میں 40 کیسز ، جالنہ میں تین کیسز ، پربھنی اور ناندیڑ میں دو دو کیس سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران ہنگولی ضلع میں کووڈ انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details